کھیل

اے سی سی نے مینز اور ویمنز کرکٹ کی ایشین گیمز میں شمولیت کی تصدیق کر دی

ڈھاکا:ایشین کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز کرکٹ کی جاپان میں اگلے سال شیڈول ایشین گیمز میں شمولیت کی تصدیق کر دی۔ایشین گیمز میں کرکٹ پہلے بھی شامل رہی ہے لیکن اس بار پہلی مرتبہ اے سی سی کے پلیٹ فارم سے باقاعدہ طور پر اس کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈھاکا میں محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایشین گیمز میں 10 مردوں کے ساتھ 8 ویمنز کرکٹ ٹیموں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، ان ٹیموں کا انتخاب رینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔اجلاس میں منگولیا، ازبکستان اور فلپائن کو نیا اے سی سی ممبر بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔یاد رہے کہ آئی سی سی کی منظوری کے بعد 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں بھی ویمنز کرکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button