کھیل

آئی پی ایل اور پی ایس ایل ٹیموں کے آمنے سامنے آنے کا امکان

ایک دہائی کے بعد چیمپئنز لیگ ٹی 20 کی واپسی کی راہ ہموار ہوگئی۔ آئی سی سی نے سنگاپور میں سالانہ کانفرنس کے دوران عالمی فرنچائز ٹورنامنٹ کی بحالی کی باضابطہ منظوری دے دی، ایونٹ ستمبر 2026 میں منعقد ہوسکتا، آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی ٹیمیں آئندہ برس ستمبرمیں مقابلہ ہوسکتا ہے تاہم اس کے معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔ایونٹ کو اب ورلڈ کلبز چیمپئن شپ کے نام سے جانا جائیگا، مختلف ممالک کی سرفہرست ٹی 20 لیگزکی فاتح ٹیموں کو مدعو کیا جائیگا، پرانی چیمپئنز لیگ کے برعکس اس بار عالمی سطح پر نئی دلچسپی اور مضبوط کمرشل امکانات متوقع ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ بی سی سی آئی اور ای سی بی نے منصوبے کی حمایت کردی لیکن آئی پی ایل یا پاکستان سپر لیگ ٹیموں کی شرکت تاحال یقینی نہیں ہے، لندن میں منعقدہ ورلڈ کرکٹ کنیکٹس اجلاس میں مختلف لیگز(بنگلہ، جنوبی افریقہ، انٹرنیشنل لیگز ٹی 20، سی پی ایل اور دی ہنڈرڈ) کے سربراہان نے شرکت کی، پی سی بی یا پی ایس ایل کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا، اسی اجلاس میں آئی پی ایل ٹیموں کی شمولیت پر بھی کوئی حتمی تصدیق سامنے نہیں آئی۔تاہم آئی سی سی کی منظوری اس بات کی علامت ہے کہ مستقبل میں شیڈولنگ اور کمرشل معاملات طے پا جانے کے بعد بڑی ٹیمیں شامل ہوسکتی ہیں، بھارت کی 2026 میں افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سفید گیند کی سیریز شیڈول ہے مگر معمولی تبدیلی سے ورلڈ کلبز چیمپئن شپ کیلیے جگہ بن سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button