’’بابر چاچو‘‘ کا عمر گل کی ننھی پری کیلیے خوبصورت سرپرائز، دل چھو لینے والی ویڈیو
بابر اعظم بچوں سے بہت پیار کرتے ہیں جس کا اظہار وہ کرتے رہتے ہیں گزشتہ روز انہوں نے سابق کرکٹر عمر گل کی بیٹی کو سالگرہ پر سرپرائز دے دیا۔سابق قومی پیسر عمر گل کی ننھی پری کی گزشتہ روز سالگرہ تھی۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ننھی زینب کو خوبصورت سرپرائز دے ڈالا جس سے اس کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔عمر گل نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں بابر اعظم کو زینب کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ اس ننھی پری کو سالگرہ کا تحفہ دے رہے ہیں۔عمر گل نے اس ویڈیو کو خوبصورت کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’’میچ کے فوری بعد بابر چاچو کی جانب سے میری بیٹی کے لیے بہترین سرپرائز‘‘۔سابق پیسر نے بابر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے زینب کی سالگرہ کے دن کو مزید یادگار بنا دیا، آپ کا بہت شکریہ، اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ کامیابی عطا فرمائے۔