سلمان علی آغا نے بابر اعظم کو فلمی ہیرو قرار دے دیا

لاہور:قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بابر اعظم کو فلمی ہیرو قرار دے دیا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیوز میں سلمان علی آغا سے پوچھا گیا کہ اگر آپ فلم بنائیں تو کس کرکٹر کو کس رول میں لیں گے؟۔سلمان آغا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بابر اعظم ہیرو ہوں گے، ولن کے کردار کے لیے حارث رؤف بہترین ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حسن علی اچھے کامیڈین بن سکتے ہیں، ناکام عاشق کا کردار عبداللہ شفیق کے لیے موزوں ہوگا، سنگر فخر زمان کو لوں گا۔سلمان علی آغا نے کہا کہ کرکٹر نہ ہوتا تو بزنس مین ہوتا، اگر کوئی جادوئی ہنر مل جائے تو چاہوں گا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو غائب کرادوں۔ٹی ٹوئنٹی کپتان نے اپنے چھپے ٹیلنٹ کے بارے میں بتایا کہ وہ اچھی شاعری کرسکتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے ایک شعر بھی سنایا، ’’منتظر میرے زوال کے ہیں، میرے اپنے بھی کمال کے ہیں‘‘۔