کھیل

ایشین گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں چائینز تائپے کو 32-56 سے زیر کرلیا۔پاکستان اپنا تیسرا میچ اتوار کو میزبان کوریا کے خلاف کھیلے گا، قومی ٹیم نے پہلے میچ میں سعودی عرب کو مات دی تھی۔چار جولائی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت جبکہ گروپ بی میں پاکستان، چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button