کھیل

جیولین تھرو کی نئی عالمی رینکنگ ،ارشد ندیم 1370 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود

ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولن تھرو کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔پاکستان کے ارشد ندیم 1370 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ رینکنگ ایونٹس میں عدم شرکت کی وجہ سے ارشد ندیم کی رینکنگ میں بہتری نہیں ہوئی۔ارشد نے رواں سال صرف ایک مقابلے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے 86.40 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔بھارت کے نیرج چوپڑا 1445 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز اور جرمنی کے جولین ویبر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ارشد ندیم ستمبر میں ورلڈ چیمپیئن شپ سے قبل مزید دو سے تین بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں گے، جس سے ان کی رینکنگ میں مزید بہتری کی امید ہے۔یاد رہے ارشد ندیم نے گزشتہ سال پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو سے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button