کھیل

ویرات کوہلی کو گیند لگنے پر انوشکا شرما کا ’ری ایکشن‘ وائرل

کرکٹ کے میدان میں ایک لمحہ کب جذباتی منظر میں بدل جائے، یہ کہنا مشکل ہوتا ہے۔ کچھ ایسا ہی منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) اور سن رائزرز حیدرآباد (SRH) کے درمیان میچ کے دوران ویرات کوہلی کو گیند سر پر جا لگی۔اگرچہ کوہلی فوراً سنبھل گئے اور کھیل جاری رکھا، لیکن اس لمحے نے ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ انوشکا شرما کو پریشان کردیا۔میچ کے دوران جیسے ہی گیند کوہلی کے ہیلمٹ پر لگی، اسٹیڈیم میں بیٹھی انوشکا کے چہرے پر فکرمندی واضح دکھائی دی۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا کی نظریں فوراً شوہر کی طرف گئیں، اور وہ گھبراہٹ کے عالم میں دونوں ہاتھوں سے چہرہ ڈھانپتی نظر آئیں۔یہ جذباتی منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں ایک صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’’ویرات کو ہیلمٹ پر گیند لگنے پر انوشکا شرما خوف زدہ ہو گئیں۔‘‘انوشکا شرما اکثر کوہلی کے میچز میں ان کا حوصلہ بڑھانے اسٹیڈیم آتی ہیں۔ حال ہی میں اس جوڑے نے ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ورنداون میں پرمانند مہاراج کے آشرم کا دورہ بھی کیا۔ کوہلی نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا:’’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بلیو کیپ پہنے مجھے 14 سال ہو گئے۔ سچ کہوں تو کبھی سوچا نہ تھا کہ یہ سفر اتنا کچھ سکھائے گا۔ اس فارمیٹ نے مجھے آزمایا، سنوارا، اور زندگی بھر کے سبق دیے۔‘‘انہوں نے مزید کہا: ’’سفید لباس پہن کر کھیلنے کا اپنا ہی ایک روحانی تجربہ ہوتا ہے۔ خاموش جدوجہد، طویل دن، اور وہ لمحے جو شاید کسی کو نظر نہ آئیں لیکن دل میں ہمیشہ رہتے ہیں۔ اس سفر سے رخصت لینا آسان نہیں، لیکن درست محسوس ہوتا ہے۔ میں نے جو کچھ دے سکتا تھا، وہ سب دیا۔ اور بدلے میں اس کھیل نے مجھے اس سے کہیں زیادہ لوٹایا۔‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button