دبئی اوپن : ڈینیئل مدویدیف اورآندرے روبلوف کوارٹرفائنل میں داخل
دبئی : روس کے نامور ٹینس سٹار ، ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدیف اور روس کے ہی آندرے روبلوف نے اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے دبئی، متحدہ عرب امارات کے مقام ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں جاری ہیں۔مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اطالوی حریف کھلاڑی لورینزو سونیگو کو 6-3، 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ ہسپانوی حریف کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا سے ہوگا۔ایک اور میچ میں روس کے ہی آندرے روبلوف نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی آرتھر کازاؤکس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔فاتح روسی کھلاڑی کا کوارٹر فائنل راؤنڈ میں مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی سباسٹین کورڈا سے ہوگا۔