ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید سے متعلق کیا کہا؟
کراچی: پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی میزبان ایرن ہالینڈ نے قومی کرکٹر شعیب ملک کی دوسری اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان 28 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاکرا ہوا، اسی میچ کے دوران پاکستان سپر لیگ کی میزبان ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید سے ملاقات کی۔ثنا جاوید سے ملاقات کے دوران ایرن ہالینڈ نے سیلفی بھی لی، جسے اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں شیئر کیا۔