کھیل
دھونی کی فرنچائز کی مسلسل شکستوں نے بالی ووڈ اداکارہ کو رُلا دیا

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں مسلسل شکستوں کے بوجھ تلے دبی چنائی سپر کنگز کی سپورٹر بالی ووڈ اداکارہ اسٹیڈیم میں رو پڑیں۔ چنائی کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر سن رائزرز حیدرآباد نے 5 وکٹوں سے شکست دی، اس میچ میں دھونی کی ٹیم محض 154 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جبکہ حریف نے فرنچائز نے ہدف محض 18.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔چنائی سپر کنگز کی یہ ایونٹ میں مسلسل دوسری جبکہ ٹورنامنٹ میں 7 وکٹیں شکست تھی جبکہ فرنچائز محض 2 مقابلے جیت سکی ہے اور پلے آف مرحلے میں ٹیم کی رسائی نہ ہونے کے برابر ہے۔ادھر چنائی سپر کنگز کے سپورٹرز اور فینز مسلسل شکستوں پر شدید مایوس ہیں جبکہ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران بالی ووڈ اداکارہ شروتی حسن کو روتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔بالی ووڈ اداکارہ کی فرنچائز کے ہار کے بعد انکے رونے کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔