کھیل

بیٹ کی جانچ؛ ہٹمیر اور سالٹ ریڈار میں آگئے، پاڈیکل پر بھی نظر

کراچی:آئی پی ایل میں اتوار کو راجستھان رائلز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے میچ میں امپائرز نے ویسٹ انڈین اسٹار شمرون ہٹمیر اور انگلش بیٹر فل سالٹ کے بیٹ چیک کیے۔امپائرز کو ان کے بیٹس کی چوڑائی مقررہ حد سے زیادہ محسوس ہوئی تھی، دھورو جوریل کے میدان بدر ہونے پر شمرون ہٹمیر کے میدان میں داخل ہونے پر ان کے بیٹ کی چوڑائی زیادہ محسوس کی گئی تھی۔اسی طرح، دوسری اننگز میں فل سالٹ اور نمبر 3 دیودت پاڈیکل کے بیٹس بھی چیک ہوئے۔آئی پی ایل کی پلیئنگ کنڈیشنز کے قواعد میں بیٹ کی لمبائی 38 انچ درج ہے۔ اسی طرح، بیٹ کی چوڑائی 4.25 انچ مقرر ہے، موٹائی 2.64 انچ اور ایجز 1.56 انچ رکھی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button