کھیل

آئی پی ایل میں جرمانوں کا سلسلہ جاری، آسٹریلوی کھلاڑی پر بھاری جرمانہ عائد

انڈین پریمیئر لیگ میں پنجاب کنگز کی جانب سے کھیلنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل پر آئی پی ایل کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 25 فی صد جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا۔آئی پی ایل کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق گلین میکسویل نے آرٹیکل 2.2 (جو کہ میدان میں لگی اشیاء کو میچ کے دوران نقصان پہنچانے سے تعلق رکھتا ہے) کی خلاف ورزی کا اعتراف اور میچ ریفری کے جرمانے کو قبول کرلیا ہے۔منگل کے روز چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں پریانش آریا کی دھواں دار سینچری اور ششانک سنگھ اور مارکو جینسن کے بالترتیب 52 اور 34 رنز کی بدولت پنجاب کنگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 کا بڑا ٹوٹل بنانے میں کامیاب ہوئی اور بالآخر 18 رنز فتح سمیٹی۔چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے گلین میکسویل دوسری ہی گیند پر رویچندرن اشون کا شکار بنے۔ رواں آئی پی ایل میں میکسویل پنجاب کنگز کی جانب سے 4 میں سے 3 میچز کھیل چکے ہیں لیکن بلے بازی میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دِکھا سکے ہیں۔ البتہ، انہوں نے بولنگ میں تین اہم وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button