بین الاقوامی
Trending

غزہ امن منصوبے پر حساس سطح کی بات چیت جاری ہے: امریکا

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ غزہ امن منصوبے پر حساس سطح کی بات چیت جاری ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ غزہ امن منصوبہ بارے واشنگٹن میں اہم سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، غزہ معاملے پر عالمی شراکت داروں سے مشاورت ہو رہی ہے۔کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کیلئے خاموش سفارتکاری جاری ہے، غزہ پر بات چیت حساس معاملہ ہے، جلد بازی ممکن نہیں، غزہ سے متعلق فیصلے عالمی امن اور خطے کے استحکام سے جڑے ہیں۔پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ مذاکراتی امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button