کھیل

آسٹریلوی کھلاڑی نیتھن لائن نے انگلینڈ کے بہترین اسپنر کا نام بتا دیا

سڈنی:ایشز سیریز سے قبل آسٹریلیا کے تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لائن نے انگلینڈ کے بہترین اسپنر کا نام بھی ظاہر کر دیا۔سڈنی میں کرکٹ آسٹریلیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیتھن لائن نے کہا کہ جیک لیکچ انگلینڈ کے بہترین اسپنر ہیں کیونکہ تجربہ اور کنٹرول بہت زبردست ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ سال لنکاشائر میں جمی اینڈرسن کے ساتھ کھیلا اور انہوں نے مجھے بتایا کہ شعیب بشیر کو اسی کام کے لیے منتخب کیا ہے جو میں کرتا ہوں۔ مجھے اس پر کچھ فخر محسوس ہوا اور یہ اچھا لگا کہ میرے کام کی قدر کی جا رہی ہے۔نیتھن لائن نے کہا کہ سچ کہوں تو شعیب بشیر ابھی تک ٹھیک ہی رہا ہے لیکن میری نظر میں، جیک لیچ اب بھی اُن کا بہترین اسپنر ہے۔آسٹریلوی اسپنر نے کہا ایسا لگتا ہے کہ جیکب بیتھل اس ہفتے اسپن کا کردار ادا کریں گے لیکن جیک لیچ مستقل مزاجی اور کنٹرول لاتا ہے، میرے لیے وہ اب بھی اُن کا بہترین اسپنر ہے۔واضح رہے کہ جیک لیچ نے انگلینڈ کی جانب سے آخری مرتبہ 2024 کے دورہ پاکستان میں کھیلتے ہوئے تین ٹیسٹ میچوں میں 31.43 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے مقابلے میں، بشیر نے حالیہ ٹیسٹ میچوں میں صرف 54.10 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button