ایڈن گارڈنز پچ تنازع؛ ہرشا بھوگلے سمیت کمنٹیٹرز کو جوابدہ نہیں

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی موجودہ چیمپئین فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی انتظامیہ نے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں اسپن فرینڈلی پچ مانگ لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم گراؤنڈ پر دفاعی چیمپئین فرنچائز کی پہلے میچ میں شکست کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم مینجمنٹ نے اسکواڈ میں شامل اسپنرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے پچ کیوریٹر سے اسپن فرینڈلی پچ مانگی تاہم انہوں نے انکار کردیا۔جس پر معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے اور سائمن ڈول نے کیویٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ فرنچائز کو اپنا نیا ہوم گراؤنڈ تلاش کرنا چاہیے، جس کے جواب میں پچ کیوریٹر سوجن مکھرجی کا کہا کہ میں کمنٹیٹرز کی بات نہیں سنتا بلکہ وہ کرتا ہوں جو مجھے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کی طرف سے احکامات ملتے ہیں۔دوسری جانب فرنچائز کو موقف ہے کہ ہمیں ہوم گراؤنڈ پر ایڈوانٹیج نہیں مل رہا، ورن چکرورتی، سنیل نارائن جیسے اسپنرز کو پچ پر ٹرن نہیں مل رہا ہے۔