کھیل
روہت، کوہلی کی اے + کیٹیگری برقرار، باقی کھلاڑیو پربھارتی بورڈ نے پرفارمنس کی تلوار لٹکادی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سینئر کھلاڑیوں کو اے+ کیٹیگری میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے بعد مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو انکی کارکردگی کی بنیاد پر اے+ کیٹیگری میں معاہدے دیے جائیں گے۔رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کارکردگی کو بنیاد بناکر گریڈ اے پلس کنٹریکٹ سے محروم کیا جاسکتا ہے۔اے+ کیٹیگری میں وایرت کوہلی، روہت شرما اور جسپریت بمراہ کے علاوہ رویندرا جڈیجا کو ترقی دیتے ہوئے انہیں بھی اسی کیٹگری کا حصہ بنادیا گیا ہے۔