کھیل
روہت شرما کے انداز سے بیٹنگ کرنے والی 6 سالہ پاکستانی بچی کی ویڈیو وائرل

کراچی:انٹرنیٹ پر ایک 6 سالہ پاکستانی بچی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کی بلے بازی کی صلاحیتوں سے دنیائے کرکٹ حیران رہ گئے۔یہ بچی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے انداز سے شارٹ مار رہی ہے جس کی ویڈیو انگلش کرکٹ امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے شیئر کی اور بچی کی خدا داد صلاحیتوں سے دنیا کو آگاہ کیا۔اس بچی کا نام سونیا ہے جس کے پاور فل اسٹروک اُس کے مستقبل اور صلاحیتوں کی غمازی کررہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھ کر کہا کہ یہ بچی بھارتی کرکٹ اسٹار روہت شرما کی طرح بلے بازی کررہی ہے۔