کھیل
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ: کھلاڑیوں کی میچ فیس میں زبردست کمی کر دی گئی

پی سی بی نے جمعہ سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک کھلاڑیوں کی میچ فیس میں زبردست کمی کر دی۔کسی بھی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اب 40 ہزار روپے کے بجائے 10 ہزار روپے میچ فیس ادا کی جائے گی جبکہ رزیرو کھلاڑی 5 ہزار روپے پانے کا حقدار ہوگا۔ دریں اثنا رابطے پر پی سی بی کے ترجمان نے موقف اختیار کیا کہ مالی اخراجات میں کمی کرنے کے لیے میچ فیس کم کرنےکا تاثر درست نہیں ہے، اس کے برعکس ڈومیسٹک سیزن میں ایونٹس زیادہ ہونے کے سبب کھلاڑیوں کو مالی آمدنی میں اضافہ کے زیادہ بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ میچ فیس میں کمی کھلاڑیوں خاص طور پر محکمہ جاتی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز کی مجموعی آمدنی کو کم نہیں کرے گی۔