کیارہ اڈوانی کا ڈان 3 کرنے سے انکار، اب کونسی اداکارہ فلم کریں گی؟

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کیارہ اڈوانی نے حمل کے اعلان کے بعد "اپنی ذاتی زندگی کو ترجیح دینے” کے لیے فلم ڈان کرنے سے انکار کردیا ہے۔میڈیارپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ رنویر سنگھ کے ساتھ ڈان 3 میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کیارہ اڈوانی نے فلم سے باہر نکلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کیارا ایڈوانی نے ’فی الحال فرحان اختر کی ڈان 3 پر اپنی ذاتی زندگی کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے‘۔ تاہم ابھی تک کیارا اڈوانی یا ڈان 3 میکرز کی طرف سے حالیہ پیشرفت پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔گزشتہ برس ڈان 3 کے میکرز نے اعلان کیا تھا کہ کیارا اڈوانی اس فلم کا حصہ ہوں گی۔یاد رہے کہ کیارا اڈوانی نے گزشتہ ہفتے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی تھی کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔ کیارا اور سدھارتھ ملہوترا نے اس خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا ’ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ۔ جلد آرہا ہے۔‘