شوبز

بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریا نے مشہور گلوکارہ سے شادی کرلی

بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریا نے کرناٹک کی مشہور گلوکارہ شیوسری سکند پرساد سے شادی کرلی۔بنگلورو ساؤتھ کے ایم پی تیجسوی سوریا نے بنگلورو میں ایک روایتی تقریب میں کرناٹک سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ سیواسری سکند پرساد سے شادی کی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ایم پی تیجسوی سوریا کے ہمراہ دیگر سیاسی لیڈروں کو دکھایا گیا ہے جن میں بی جے پی لیڈران اناملائی، پرتاپ سمہا، امیت مالویہ، بی وائی وجےندرا اور مرکزی وزیر وی سومنا شامل ہیں۔گلوکارہ نے شادی کے اس خاص دن پر سنہرے رنگ کی روایتی ریشمی ساڑھی اور سونے کے زیورات پہن رکھے ہیں جبکہ سوریا نے سفید رنگ کی دھوتی کے ساتھ سنہرے رنگ کا دولہے کا لباس پہن رکھا ہے۔یاد رہے کہ بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریا دو بار لوک سبھا کے رکن رہ چکے ہیں اور بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے صدر ہیں۔جبکہ کرناٹک کی گلوکارہ شیوسری سکندا پرساد فلمساز منی رتنم کی فلم فرنچائز ’پونیئن سیلوان‘ میں اپنے گانوں کے لیے مشہور ہیں۔ جس میں ایشوریا رائے نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button