کیا تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کی جوڑی بھی ٹوٹ گئی؟

بالی ووڈ میں ان دنوں مشہور جوڑیوں کے درمیان طلاق اور علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیںِ، ایسے میں بالی ووڈ کی ایک اور جوڑی تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کے درمیان بریک اپ کی افواہیں نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔دونوں اداکاروں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر کو ڈیلیٹ کر دیا ہے، جس نے مداحوں میں تشویش پیدا کردی ہے۔ کیا یہ جوڑی واقعی ایک دوسرے سے الگ ہوگئی ہے؟تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کی محبت کی کہانی بالی ووڈ کی سب سے پیاری کہانیوں میں سے ایک تھی۔ دونوں نے 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لسٹ اسٹوری 2‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جس کے بعد ان کی کیمسٹری نے نہ صرف پردے پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی سب کو متاثر کیا۔ دونوں کی بڑھتی قربتیں افیئر کی خبروں کو ہوا دیتی رہیں، اور ان کی جوڑی کو مداحوں کی بے پناہ محبت ملی۔تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمنا اور وجے نے چند ہفتے قبل ہی اپنے تعلقات کو ختم کردیا ہے۔ دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ساتھ لی گئی تصاویر کو ڈیلیٹ کردیا ہے، اور اب صرف پروموشنل یا خاص ایونٹس کی ہی چند تصاویر باقی ہیں۔