عامر خان کی بلاک بسٹر ’رنگ دے بسنتی‘ مجھے آفر ہوئی تھی، شاہد کپور کا انکشاف
ممبئی: بھارت کے نامور اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان کی بلاک بسٹر ’رنگ دے بسنتی‘ ان کو آفر کی گئی تھی۔نامور اداکار نیہا دھوپیا کے نئے شو ’نو فلٹر نیہا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ فلم انہیں آفر کی گئی لیکن وہ اسے نہ کرسکے۔اداکار نے بتایا کہ اُس وقت کے دیگر فلمیں اور شوٹنگ کی تاریخیں موجود تھیں اس لئے انہوں نے انکار کردیا۔شاہد کپور نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے فلم کو دیکھا تو وہ انہیں بہت پسند آئی اور اسے نہ کرنے کا انہیں افسوس ہوا۔واضح رہے کہ نیہا دھوپیا کے شو کا چھٹا سیزن شروع ہوا ہے اور اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر کیا جارہا ہے۔