راکول پریت نے سندھی رسم و رواج کیساتھ شادی کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی

راکول پریت نے سندھی رسم و رواج کیساتھ شادی کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی

گووا: معروف بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ اور اداکار و پروڈیوسر جیکی بھگنانی نے سکھ مذہب کے ساتھ ساتھ سندھی رسم و رواج کے مطابق بھی شادی کی۔21 فروری کو بھارتی ریاست گووا میں ساحل سمندر کے کنارے ہونے والی راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کی شادی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، شادی کی تقریب میں اس جوڑے کے قریبی رشتہ داروں، اہلخانہ اور چند دوستوں نے شرکت کی جن میں بالی ووڈ شخصیات بھی شامل تھیں۔سوشل میڈیا پر راکول پریت سنگھ اور جیکی بھنگنانی کی شادی کے چرچے تو خوب ہورہے ہیں لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ اس جوڑے کی شادی سندھی رسم و رواج کے مطابق بھی ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکول پریت سنگھ کا تعلق سکھ مذہب سے ہے جبکہ جیکی بھنگنانی سندھی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں، اسی لیے اس جوڑے نے آنند کراج اور سندھی رسم و رواج کے مطابق شادی کی، سکھ مذہب میں شادی کی رسومات کو آنند کراج کہا جاتا ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے