6 سال بعدسی آئی ڈی کے نئے سیزن کی شوٹنگ شروع

6 سال بعدسی آئی ڈی کے نئے سیزن کی شوٹنگ شروع

بھارت کا مقبول ترین کرائم ڈرامہ سیریل ’سی آئی ڈی‘ 6 سال کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس ڈرامے کے میکرز نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں شوٹنگ کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شو کی ریکارڈنگ 22 نومبر کو کاسٹ اور عملے کی موجودگی میں مہورت پوجا کے ساتھ شروع کی جاچکی ہے۔یہ ڈرامہ دوبارہ ’سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن‘ پر نشر ہوگا، جہاں سے یہ 6 سال پہلے ختم ہوا تھا مداح بھی اس ڈرامے دوبارہ آغاز پر بےحد خوش ہیں۔سی آئی ڈی کے نئے سیزن میں پرانی کاسٹ شامل ہے جن میں شیواجی ستم (اے سی پی پردیومن) اور آدتیہ سریواستو (انسپکٹر ابھیجیت) اپنے مخصوص کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔میکرز، اداکار اور چینل انتظامیہ ایکشن سے بھرپور سیزن کی تیاری میں مصروف ہیں تاہم پہلی قسط کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا البتہ اس کا پریمیئر ممکنہ طور پر کرسمس 2024 کے قریب ہوگا۔25 اکتوبر کو جاری کیے گئے پرومو نے مداحوں کی دلچسپی میں اضافہ کردیا تھا، جس میں دکھایا گیا تھا کہ ابھیجیت نے دیا پر گولی چلائی ہے۔یاد رہے ’سی آئی ڈی‘ جنوری 1998 سے اکتوبر 2018 تک سونی ٹی وی پر نشر ہوتا رہا تاہم چینل انتظامیہ اور ڈائریکٹر کے درمیان اختلافات کی وجہ سے اسے اچانک بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے ہی مداح اس پروگرام کی واپسی کے منتظر تھے۔

kamran