تامل اداکار پربھاس نے سلمان خان اورشاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

تامل اداکار پربھاس نے سلمان خان اورشاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے اداکاروں نے نہ صرف معاوضے اور فلم کے بزنس میں بلکہ عوامی مقبولیت میں بھی بالی ووڈ کے بڑے ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور مشہور اداکاروں کی فہرست میں اول نمبر پر براجمان ہوگئے ہیں۔ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس اپنی آخری فلم ’کلکی ‘کی زبردست کامیابی کے بعد بھارت کے سب سے زیادہ مقبول اداکار بن گئے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پربھاس نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان، اور لیجنڈ امیتابھ بچن جیسے بڑے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جو اسے سے پہلے بالی بھارت کے مقبول ترین اداکاروں میں سرفہرست تھے۔میڈیا فرم اورمیکس کی جانب سے جاری کردہ ’اسٹارز انڈیا لووز‘ کی اکتوبر 2023 کی فہرست میں پربھاس مقبول اداکاروں میں پہلے نمبر پر آئے ہیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر اداکار وجے ہیں جبکہ شاہ رخ خان تیسرے، جونیئر این ٹی آر چوتھے اور اجیت کمار پانچویں نمبر پر رہے البتہ سلمان خان اس فہرست میں ٹاپ فائیو میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔تامل فلموں کے معروف اداکار الو ارجن جو جلد ہی فلم ’پشپا 2‘ میں نظر آئیں گے، اس فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ ان کے علاوہ مہیش بابو ساتویں، سوریا آٹھویں جبکہ رام چرن نویں نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان جن کی آخری فلم ’بھائی جان‘ 2023 میں ریلیز ہوئی تھی اس فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

kamran