ابھیشیک ایشوریا کی علیحدگی کی افواہیں، سلمان کا ماضی میں دیا گیا بیان وائرل

ابھیشیک ایشوریا کی علیحدگی کی افواہیں، سلمان کا ماضی میں دیا گیا بیان وائرل

ابھیشیک ایشوریا کی علیحدگی کی افواہیں، سلمان کا ماضی میں دیا گیا بیان وائرل
بالی وڈ اسٹار کپل ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کا ازدواجی تعلق ان دنوں مشکلات کا شکار ہے لیکن اسی دوران سلمان خان کی ابھیشیک اور ایشوریا کی شادی پر ماضی میں کی گئی گفتگو ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے۔ابھیشیک ایشوریا کی عوامی مقامات پر علیحدہ علیحدہ اینٹری دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کو طول دے رہی ہے، سوشل میڈیا صارفین اس علیحدگی کی وجہ ابھیشیک کے اداکارہ نمرت کور سے غیر ازدواجی تعلق کو قرار دے رہے ہیں تو وہیں ایشوریا کے ان کے دوست ڈاکٹر سے دوستی کو بھی مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے تاہم دونوں خاندانوں کی جانب سے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے جو فی الحال ابھیشیک بچن سے شادی کے تعلق میں ہیں، مبینہ طو ر پر اپنی شادی سے قبل سلمان خان کے ساتھ رومانوی تعلقات میں رہ چکی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ایشوریا اور سلمان خان کی دوستی شادی تک بھی جاپہنچی تھی لیکن 2001 میں اس جوڑی کے درمیان دراڑ آگئی اور 2002 میں ایشوریا نے سلمان پر متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے اپنی راہیں جدا کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔تاہم اب بھارتی میڈیا پر دبنگ اسٹار سلمان خان کا ایشوریارائے اور ابھیشیک بچن کی شادی پر دیا گیا بیان بھی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب سلمان خان سے ان پر ایشوریا کیساتھ بدسلوکی کے لگائے گئے الزامات سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’اس بارے میں کیا کہوں، میں ایک چیز پر یقین رکھتا ہوں وہ یہ کہ انسان کی ذاتی زندگی اس کی ذاتی ہے، اگر میں اس کا دفاع کرنے لگوں تو کہیں کوئی آپ کی زندگی کا بھی حصہ تھا اور آپ اس سے انکار کر رہے ہوں گے‘۔

kamran