عامر خان اپنی سابق اہلیہ کو عالمی کامیابی دلوانے کیلئے سرگرم

عامر خان اپنی سابق اہلیہ کو عالمی کامیابی دلوانے کیلئے سرگرم

بالی ووڈ فلم لاپتہ لیڈیز کو عالمی سطح پر کامیابی دلوانے کیلئے مسڑ پرفیکٹ اور اُن کی سابق اہلیہ کرن راؤ ایک بار پھر سے ایک ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرن راؤ کی ہدایت کاری اور عامر خان پروڈکشن کی جانب سے یکم مارچ 2024 کو ریلیز ہونے والی فلم لاپتہ لیڈیز کی آسکر ایوارڈ 2025 کیلیے نامزد کرلیا گیا ہے۔فلموں کی نامزدگیاں بھارت کی جانب سے بھیجی گئیں تھیں جن میں سے کرن راؤ کی فلم کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس کامیابی پر ہدایت کارہ تو خوش ہیں ہی مگر کاسٹ اور کریئر ممبر بھی بہت زیادہ خوش اور پرجوش ہیں۔اس حوالے سے عامر خان اور کرن راؤن نے اپنی فلم کی کامیابی کیلیے امریکا میں ایک خصوصی مہم بھی شروع کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم کی مکمل کاسٹ نے آسکر نامزدگی پر نیویارک میں قائم ایک ریسٹورنٹ میں جشن منایا اور یہی سے اپنی مہم کا آغاز کیا ہے۔

kamran