پانی زیادہ سے زیادہ پئیں:ایشوریا نےخوبصورت جِلد کا راز بتادیا

پانی زیادہ سے زیادہ پئیں:ایشوریا نےخوبصورت جِلد کا راز بتادیا

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی خوبصورت جِلد کا راز ان کی اسکن کیئر روٹین میں چھپا ہوا ہے۔خوبصورت جِلد کی خواہش ہر خاتون کو ہوتی ہے جس کیلئے وہ کافی جتن کرتی ہیں اور جب بات کی جائے بالی وڈ کی تو اس کی حسینہ ایشوریا رائے کی خوبصورت جِلد کے انڈسٹری میں چرچے ہیں اس لیے ان کے مداح بھی ان کی حسین جِلد کا راز جاننے میں لگے رہتے ہیں۔ایشوریا نے ایک انٹرویو میں اپنی اسکن کیئر روٹین کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ وہ بھی ایک عام خاتون ہیں لیکن اپنی جِلد کا خیال مستقل مزاجی سے رکھتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ہم سب وقت کے خلاف دوڑ رہے ہیں، ایسے میں خود کو جاننا اور خوش رہنا ضروری ہے، آپ کو اٹھنا ہوگا اور دن کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا‘۔ایشوریا نے بتایا کہ میرے خیال میں سب سے آسان اور سب سے مؤثر چیز ہائیڈریٹڈ (پانی کا زیادہ استعمال) اور صفائی کا خیال رکھنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکن کو خشکی سے بچا کر موئسچرائز کرنا بھی ضرروی ہے، جِلد کو موئسچرائز رکھنا زندگی کا ایک حصہ بن گیا ہے، میں کہیں بھی کیوں نہ جاؤں اپنی جِلد کو موئسچرائز رکھتی ہوں کیونکہ دن کے آغاز اور اختتام پر جِلد کو موئسچرائز کرنا لازم ہوگیا ہے۔

kamran