کارتک آریان نے لاکھوں کی پیشکش کو ٹھکرایا، پان مسالہ کی پروموشن سے انکار
بالی ووڈ کے مشہور اداکار کارتک آریان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پان مسالا برانڈز کے اشتہارات کرنے سے انکار کر دیا، حالانکہ انہیں اس کے لیے بھاری رقم کی پیشکش کی گئی تھی۔ انڈسٹری میں جہاں کئی ستارے جیسے شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ہریتھک روشن کو ان پروڈکٹس کی پروموشن پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، وہاں کارتک آریان کا یہ فیصلہ انہیں منفرد بناتا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا، “مجھے پان مسالہ کے اشتہارات کی آفرز آئیں، لیکن میں نے انہیں صاف انکار کر دیا۔ انہوں نے بہت کچھ آفر کیا، لیکن میں نے ایسا کرنے کا کبھی سوچا بھی نہیں۔”فلم بھول بھلیاں 3 کی ساتھی اداکارہ ودیا بالن نے اس پر ہنستے ہوئے کہا، “کارتک نے صحت سے متعلقہ پروڈکٹ کا اشتہار کرنے کو ترجیح دی، پان مسالا کی بجائے۔” جس پر کارتک نے ہنستے ہوئے جواب دیا، “جی ہاں، سیفٹی فرسٹ۔”یاد رہے کہ 2022 میں اکشے کمار نے بھی تمباکو برانڈ کے اشتہار کرنے پر عوام سے معافی مانگی تھی اور اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی کمائی ہوئی رقم خیرات کریں گے۔