انسٹا پر 14 ملین فولورز رکھنے والی ایشوریا کس ایک شخصیت کو فولو کرتی ہیں؟

انسٹا پر 14 ملین فولورز رکھنے والی ایشوریا کس ایک شخصیت کو فولو کرتی ہیں؟

بالی وڈ سپر اسٹار ایشوریا رائے انسٹا گرام پر زیادہ ایکٹو نظر نہیں آتیں لیکن اس کے باوجود ان کے انسٹا پرفولورز کی تعداد 14 ملین سے زائد ہے۔ایشوریا نے جب انسٹاگرام جوائن کیا تو چند ہی گھنٹوں میں ان کے فولورز کی تعداد لاکھوں ہوگئی تھی، آج بھی ایشوریا انسٹا پر روزانہ پوسٹ نہیں کرتیں لیکن وہ جب بھی کوئی پوسٹ اپ لوڈ کریں تو سیکنڈز میں وائرل ہوجاتی ہے۔انسٹاگرام پر ایشوریا کے فولور زکی تعداد 14.3 ملین ہے لیکن اداکارہ انسٹاگرام پر خود صرف ایک ہی شخص کو فولو کرتی ہیں اور وہ شخصیت ان کے شوہر ابھیشیک بچن ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی مسلسل افواہوں کے دوران دونوں شخصیات کا تاحال ایک دوسرے کو فولو کرنا بھی اس بات کا ثبوت ہوسکتا ہے فی الحال سب ٹھیک ہے۔اداکار جوڑی ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں ویسے تو 2سالوں سے چل رہی ہیں لیکن رواں برس ان افواہوں نے زور پکڑ لیا، اس کی بڑی وجہ دونوں میاں بیوی کو ایونٹس میں الگ الگ شرکت کرتے دیکھنا تھا۔ایشوریا نے اب تک اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ہونے والی چہ مگوئیوں پر تبصرہ نہیں کیا ہے جب کہ ابھیشیک شادی کی انگوٹھی دکھا کر شادی شدہ ہونے دعویٰ کرچکے ہیں۔

kamran