ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا کی ایلوش یادیو سے بڑھتی قربتیں؟
ممبئی: بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی قربتیں ان دنوں مشہور انڈین یوٹیوبر ایلوش یادیو سے بڑھنے لگی ہیں۔سوشل میڈیا پر پاپا رازی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایلوش یادیو اور نتاشا کو ممبئی کے ایک مال کے باہر کار سے نکلتے دیکھا۔ ویڈیو میں ایک موقع پر ایلوش اپنی پیچھے چلنے والی نتاشا کےلیے رکتے دکھائی دیے۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے نتاشا سے کچھ عرصہ قبل ہی علیحدگی اختیار کی ہے اور اس کے بعد سے دونوں میڈیا سے دور ہیں، لیکن نتاشا کی جیسے ہی ایلوش یادو کے ساتھ تصاویر سامنے آئیں سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کی لائن لگادی۔بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح ایلوش یادیو کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا اور کمنٹ سیکشن میں تبصرے کرنے والوں کی لائن لگ گئی۔کئی صارفین نے اس نئی جوڑی پر اظہار خیال کیا، تبصروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ صارفین اس جوڑی کےلیے بالکل بھی تیار نہیں تھے اس لیے وہ حیرت زدہ نظر آئے۔