شاہ رخ خان کی اسپتال میں دیپیکا اور رنویر سے ملاقات، بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد
ممبئی: بالی وڈ کی دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جب 12 ستمبر کی رات کو شاہ رخ خان ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں اپنے قریبی دوست دیپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ سے ملنے پہنچے۔شاہ رخ خان نے اپنے دوستوں کو ان کی پہلی بیٹی کی پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔دیپیکا اور رنویر نے 8 ستمبر کو اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا اور ان کی سادہ مگر دل چھو لینے والی پوسٹ نے مداحوں کی دعائیں اور نیک خواہشات بٹوری تھیں۔یاد رہے کہ دیپیکا اور رنویر کی محبت کا آغاز فلم ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘ کے سیٹ سے ہوا تھا اور انہوں نے 2018 میں اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کی تھی۔