انڈین نژاد کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلون نے فائرنگ واقعے پر خاموشی توڑ دی

انڈین نژاد کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلون نے فائرنگ واقعے پر خاموشی توڑ دی

وینکوور: بھارت نژاد کینیڈین گلوکار امرت پال سنگھ ڈھلون المعروف اے پی ڈھلون نے اپنی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ واقعے کے بعد پہلا بیان جاری کردیا۔انہوں نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کیا جس میں اپنے چاہنے والوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔اے پی ڈھلون نے بتایا کہ وہ اور ان کے اہلِ خانہ سب خیریت سے ہیں اور محفوظ ہیں۔انہوں نے خیریت دریافت کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے سپورٹ کے لیے شکریہ کہا۔یاد رہے کہ وینکوور کے شہر میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی تھی اور لارنس بشونی اور روہت گودھرا جیسے افراد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

kamran