کنسرٹ میں حملے کی دھمکی کے بعد ٹیلر سوئفٹ کی سٹیج پر واپسی

کنسرٹ میں حملے کی دھمکی کے بعد ٹیلر سوئفٹ کی سٹیج پر واپسی

لندن: آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ منسوخ ہونے کے بعد ان کی ایک ہفتے بعد ایک بار پھر سٹیج پر واپسی ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیلر سوئفٹ لندن میں سٹیج پر واپس آگئیں۔لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں ہونے والے کنسرٹ کے پہلے دن تقریباً 90 ہزار شائقین کی شرکت کا امکان ہے جبکہ یہ کنسرٹ 5 دنوں تک جاری رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ویانا میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹ منسوخ کر دیئے گئے تھے۔

kamran