ایشوریا کی بیٹی کے ساتھ نیویارک سے واپسی، ابھیشیک نے ایئرپورٹ پر ریسیو نہیں کیا

ایشوریا کی بیٹی کے ساتھ نیویارک سے واپسی، ابھیشیک نے ایئرپورٹ پر ریسیو نہیں کیا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے بغیر صرف بیٹی ارادھیا کے ساتھ نیویارک سے ممبئی واپسی نے ایک بار پھر طلاق کی افواہوں کو تقویت دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو ممبئی واپسی پر اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے جس کی ویڈیوز وائرل ہیں۔اس موقع پر ایشوریا رائے بہت خوش دکھائی دے رہی تھیں اور انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جبکہ اس موقع پر انہیں ریسیو کرنے کیلئے ابھیشیک بچن موجود نہیں تھے۔ایشوریا رائے سے متعلق کئی بار یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اداکارہ کے بچن فیملی کے ساتھ تعلقات خراب چل رہے ہیں اور سال 2023 میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایشوریا نے بچن ہاؤس کو چھوڑ دیا ہے۔بھارتی میڈیا پر بارہا خبریں آنے کے باوجود دونوں اداکاروں سمیت بچن خاندان کے کسی فرد نے اس حوالے سے زبان نہیں کھولی ہے۔

kamran