انٹرنیشنل برانڈ ایڈیڈاس نے ماڈل بیلا حدید سے دوسری بار معافی مانگ لی

انٹرنیشنل برانڈ ایڈیڈاس نے ماڈل بیلا حدید سے دوسری بار معافی مانگ لی

نیویارک: انٹرنیشنل برانڈ ایڈیڈاس نے امریکی ماڈل بیلا حدید سے دوسری بار معافی مانگی ہے کیونکہ ماڈل نے 1972 کے میونخ اولمپکس سے متاثر ایک اشتہاری مہم پر قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی، جسے میونخ قتل عام سے جوڑا گیا تھا۔ایک بیان میں ایڈیڈاس کے نمائندوں نے کہا، “ہم نے ایک غیر ارادی غلطی کی. ہم اپنے شراکت داروں بیلا حدید، اے اے پی ناسٹ، جولس کونڈے اور دیگر سے بھی معافی مانگتے ہیں کہ ان پر کسی بھی طرح کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ہم اس مہم پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔بیلا حدید نے 1972 کے اولمپکس کے پرتشدد واقعات سے منسلک مہم شروع کرنے کے لیے ایڈیڈاس کی جانب سے عوامی جوابدہی کے فقدان کو دور کرنے کے لیے قانونی مشاورت حاصل کی تھی۔ایس ایل 72 ٹرینرز کے لیے اشتہار میں حدید کو سرخ پس منظر میں پھولوں کا گلدستہ تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘بیلا حدید کو ایس ایل 72 میں اپنے پھول دے رہے ہیں۔’ایڈیڈاس کی جانب سے دوسری مرتبہ معافی کے کیا بیلا حدید برانڈ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی، اس معاملے پر ماڈل کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے