ڈانسرز کو معاوضہ نہ دینے کا الزام، دلجیت دوسانج کی مینیجر کا بیان آگیا

ڈانسرز کو معاوضہ نہ دینے کا الزام، دلجیت دوسانج کی مینیجر کا بیان آگیا

ٹورنٹو: بھارت کے معروف پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانج کی مینیجر نے اُن کے شو کے بیک گراؤنڈ ڈانسرز کو معاوضہ نہ دینے کے الزامات کی تردید کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت اور ڈانس انسٹی ٹیوٹ کے مالک رجت بٹا نے سوشل میڈیا پر دلجیت دوسانج پر الزام عائد کیا تھا کہ گلوکار نے اپنے ’دل لومیناتی ٹور‘ میں بیک گراؤنڈ ڈانسرز کو معاوضہ نہیں دیا اور اُن سے اتنے بڑے شوز میں مفت میں ہی پرفارم کروایا۔رجت بٹا کے الزامات کے بعد سے دلجیت دوسانج کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے، تاہم اب اس حوالے سے گلوکار کی مینیجر کا آفیشل بیان سامنے آگیا ہے۔دلجیت دوسانج کی مینیجر سونالی سنگھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ہماری ٹیم نے کبھی بھی رجت بٹا، منپریت تور اور دیگر کوریوگرافرز جو ’دل لومیناتی ٹور‘ کے بارے میں بیانات دے رہے ہیں، اُن سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی وہ اس ٹور کا حصہ تھے۔سونالی سنگھ نے کہا کہ ’دل لومیناتی ٹور‘ کے آفیشل کوریوگرافرز میں بلوندر سنگھ، پریت چاہل، دیویا اور پارتھ شامل ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ براہِ کرم! جو لوگ اس ٹور کا حصہ نہیں ہیں وہ غلط معلومات پھیلانا اور جھوٹے الزامات لگانا بند کریں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے