پاکستانی فلم ’دی کلاؤن‘ نے لندن انڈین فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’دی کلاؤن‘ نے لندن انڈین فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

لندن: پاکستانی شارٹ فلم ’دی کلاؤن‘ نے لندن انڈین فلم فیسٹیول میں بہترین شارٹ فلم کا ستیہ جیت رے ایوارڈ حاصل کرلیا۔کامل چیمہ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم اس مقابلے میں واحد پاکستانی انٹری تھی۔فلم ایک ایسی خاتون مناہل کی دردناک کہانی بیان کرتی ہے جو اپنے شوہر کی قید سے آزاد ہو کر ایک فاسٹ فوڈ ریستوراں کے باہر رقص کرتی ہے۔’دی کلاؤن‘ کی کاسٹ میں فرحین رضا جعفری، شہرزادہ پیرزادہ، عدیل افضل اور محمد سعید چیمہ شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کامل چیمہ کا بین الثقافتی مزاحیہ ڈراما ‘دی کوئین آف مائی ڈریمز’ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف) میں پیش کیا گیا تھا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے