محرم الحرام کا تقدس کم ہونے پر عمران عباس کا اظہار افسوس

محرم الحرام کا تقدس کم ہونے پر عمران عباس کا اظہار افسوس

لاہور: پاکستانی اداکار عمران عباس نے محرم الحرام کا تقدس کم ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکار نے لکھا کہ پہلے بڑی خوشیوں پر بھی غم حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو ترجیح دی جاتی لیکن اب ایسا نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ پہلے جب محرم کا چاند نظر آتا تو قومی چینل پر ہر طرح کے ساز بند ہوجاتے تھے، خبروں میں بھی ٹیون نہیں بجتی تھی۔عمران عباس کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز سے محرم سمیت دیگر اسلامی مہینوں کا احترام بھی ختم ہوتا جارہا ہے جب کے ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا۔ان کا کہنا تھا محرم میں ناچ گانا جاری رہتا ہے اور جب منع کیا جائے تو دلیل مانگی جاتی ہے کہ ایسا نہ کرنا کس کتاب میں لکھا ہوا ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے