آننت اور رادھیکا کی شادی: جسٹن بیبر نے معاوضے میں ریحانہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

آننت اور رادھیکا کی شادی: جسٹن بیبر نے معاوضے میں ریحانہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: بھارتی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں جس کی وجہ اس شادی کا شاندار، ثقافت سے بھرپور اور پرتعیش ہونا ہے۔امبانی اور مرچنٹ خاندان کی جانب سے آننت اور رادھیکا کی شادی کے سلسلے میں آج ہونے والی تقریب ’سنگیت‘ کا اہتمام کیا جائے گا، اس تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر پرفارم کریں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جسٹن بیبر آننت اور رادھیکا کی سنگیت کی تقریب کو چار چاند لگانے کے لیے بھارت پہنچ چکے ہیں۔جسٹن بیبر نے اس بھارتی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے جو معاوضہ وصول کیا ہے وہ امریکی معروف گلوکارہ ریحانہ اور بیونسے سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔بالی ووڈ میڈیا ’انسٹینٹ بالی ووڈ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر اپنی پرفارمنس کے لیے 10 ملین امریکی ڈالرز بطور معاوضہ وصول کر رہے ہیں جو کہ بھارتی روپوں کے مطابق 84 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے