نورا فتیحی کی دلہن کے روپ میں نئی تصاویر نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

نورا فتیحی کی دلہن کے روپ میں نئی تصاویر نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

ممبئی: بالی وڈ کی نامور رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی کی دلہن کے روپ میں نئی تصاویر نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے دلہن والے روپ کی متعدد تصاویر شیئر کی ہے جس سے مداح یہ سمجھنے لگے کہ نورا فتیحی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔نورا فتیحی نے یہ برائیڈل شوٹ ایک معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر کیلئے کرایا ہے اور کیپشن میں اس کی وضاحت سے مداحوں کا تجسس ختم ہوا۔اداکارہ کے مداح دلہن کے کپڑوں کے نئے ڈیزائن کو بہت پسند کررہے ہیں اور وہ نورا کو بھی جلد حقیقی دلہن کے روپ میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے