’نیشنل کرش‘ بننے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں، ترپتی ڈمری
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ترپتی ڈمری نے ’نیشنل کرش‘ کہلائے جانے پر خود کو خوش قسمت قرار دیا ہے۔ترپتی ڈمری کو رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم ’انیمل‘ میں مختصر کردار کے بعد بہت شہرت ملی ہے۔اپنی نئی فلم ’بیڈ نیوز‘ کی ٹریلر لانچ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ مداحوں کی طرف سے ملنے والی محبت پر بہت خوش ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ان کی جتنی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں اس کی وجہ سے انہیں مداحوں سے بہت زیادہ پیار ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ ان کے کام کو پسند کررہے ہیں اور ان کے متعلق باتیں کرتے ہیں جس پر وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں۔ترپتی ڈمری کی نئی فلم ’بیڈ نیوز‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے اور اس میں وہ وکی کوشل اور ایمی ورک کے ساتھ نظر آئیں گی جبکہ وہ اپنی اگلی فلم میں راج کمار راؤ کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔