ارجن کپور کی سالگرہ، ملائیکہ اروڑا نے انسٹاگرام پر مبہم پوسٹ کردی

ارجن کپور کی سالگرہ، ملائیکہ اروڑا نے انسٹاگرام پر مبہم پوسٹ کردی

ممبئی: بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے بوائے فرینڈ اداکار ارجن کپور کی سالگرہ کے موقع پر مبہم پوسٹ کرکے مداحوں کو تذبذب میں ڈال دیا۔ارجن کپور اور ملائیکہ کے درمیان بریک اپ کی خبریں انڈسٹری میں گرم ہیں اور نئی پوسٹ نے ان خبروں کو تقویت دی ہے۔ادکار نے اپنی 39 ویں سالگرہ دوستوں کے ساتھ منائی اور اس میں ملائیکہ اروڑا موجود نہیں تھیں۔ملائیکہ اروڑا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں ایسے لوگ پسند ہیں جن پر وہ آنکھیں بند کرکے اپنی پیٹھ پیچھے بھروسہ کرسکتی ہیں۔یاد رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے تعلقات کا آغاز 2018 میں ہوا تھا، اس سے قبل ملائیکہ اروڑا نے ارباز خان سے شادی کی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی تھی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے