ورون دھون کی ایکشن فلم ’’بے بی جان‘‘کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

ورون دھون کی ایکشن فلم ’’بے بی جان‘‘کی ریلیز کی تاریخ سامنے   آگئی

ممبئی: بالی وڈ اسٹار ورون دھون کی فلم ‘بے بی جان’ 25 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔’بے بی جان‘ کی ہدایت کاری کلیس نے کی ہے اور یہ جیو اسٹوڈیوز اور نامور ڈائریکٹر ایٹلی کمار کی پیشکش ہے۔فلم کو مراد کھیتانی، پریا ایٹلی اور جیوتی دیش پانڈے نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ موسیقی تھمن ایس نے ترتیب دی ہے۔اس فلم میں کیرتی سریش کا ہندی فلم ڈیبیو ہے اور اس میں وامیکا گبی بھی ہیں، جو سلور اسکرین پر ڈیبیو کر رہی ہیں۔ورون دھون کی فلم کا عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ سے تصادم متوقع ہے جبکہ ایکشن انٹرٹینر میں جیکی شروف اور راجپال یادو بھی شامل ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے