شادی کے بعد شوہر کی تیسری بیوی ہونے کا انکشاف ہوا، ماڈل مائرہ خان

شادی کے بعد شوہر کی تیسری بیوی ہونے کا انکشاف ہوا، ماڈل مائرہ خان

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور ماڈل مائرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد انہیں پتہ چلا کہ وہ اپنے شوہر کی تیسری بیوی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ان کے شوہر نے اس بات سے لاعلم رکھا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کی دو بیویاں بھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب ان کی شادی ہوئی تو ان کی عمر سولہ برس تھی اور ان کی والدہ بھی ساتھ سسرال میں ہی رہتی تھی۔مائرہ خان کے مطابق ایک مرتبہ ان کی والدہ پر تشدد کیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنا گھر چھوڑ دیا اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ماں کیلئے بہت حساس ہیں اور وہ ان کے ساتھ کچھ برا ہوتے نہیں دیکھ سکتی ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے