بلاک بسٹر فلم ’جٹ اینڈ جولیٹ‘ کیلئے بلینک چیک آفر ہوا، دلجیت دوسانج کا انکشاف

بلاک بسٹر فلم ’جٹ اینڈ جولیٹ‘ کیلئے بلینک چیک آفر ہوا، دلجیت دوسانج کا انکشاف

ممبئی: انڈیا کے سپر اسٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج اور اداکارہ نیرو باجوہ کی نئی فلم ’جٹ اینڈ جولیٹ3‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ٹریلر لانچنگ کیلئے ممبئی میں ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی جس میں فلم کی کاسٹ سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر دلجیت دوسانج نے انکشاف کیا کہ فلم کے پروڈیوسر درشن گریوال نے انہیں فلم کیلئے بلینک چیک آفر کیا تھا۔اداکار نے بتایا کہ وہ اس فلم کو نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن جب انہیں بلینک چیک آفر ہوا تو وہ حیران ہوگئے اور انہوں نے باقاعدہ تحقیق کی کہ سب سے زیادہ کس اداکار کا معاوضہ ہے اور انہوں نے وہی معاوضہ طلب کیا۔واضح رہے کہ ’جٹ اینڈ جولیٹ3‘ کو دنیا بھر کے ستر سے زائد شہروں کے پانچ سو تھیٹرز میں 27 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے