ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو فائرنگ کیس میں بڑا ریلیف دے دیا

ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو فائرنگ کیس میں بڑا ریلیف دے دیا

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو ممبئی ہائی کورٹ نے فائرنگ کیس میں ملوث ملزم کی موت والے معاملے پر بڑا ریلیف دے دیا۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ فائرنگ کیس میں ملوث ملزم انوج تھاپن کی موت کی تحقیقات میں سے اداکار کا نام خارج کردیا جائے۔سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو اسلحہ سپلائی کے الزام میں پولیس نے انوج تھاپن کو گرفتار کیا تھا اور یکم مئی کو جیل میں اس کی موت ہوگئی تھی۔انوج تھاپن کی والدہ نے اپنے بیٹے کی موت پر ایک کیس دائر کیا جس میں اداکار کا نام بھی شامل کیا تھا اور تفتیش کی درخواست کی تھی۔عدالت نے کہا ہے کہ کیس میں تفتیش کیلئے کسی بھی شامل کرنے کا اختیار سی آئی ڈی کے پاس ہے اور وہ انہی کے پاس رہے گا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے