کارتک آریان سے ملاقات کا جھانسا، خاتون سے 82 لاکھ کا فراڈ ہو گیا
ممبئی: بالی وڈ اداکار کارتک آریان سے ملاقات کا جھانسا دے کر ممبئی کی خاتون 82 لاکھ انڈین روپے سے محروم ہوگئی۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ایشوریا شرما نامی خاتون اداکار کے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتی تھیں لیکن وہ جعلسازی کا شکار بن گئیں۔کرشنا کمار ولاس شرما نامی شخص نے خود کو شوبز ایجنٹ باور کرا کر خاتون کو اداکار سے ملاقات کا جھانسا دیا اور 82 لاکھ روپے وصول کیے۔رقم وصول ہونے کے بعد ملزم کرشنا کمار نے حیلے بہانے شروع کردیئے جس پر ایشوریا شرما نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے کرشنا کمار کو کرناٹک سے گرفتار کرلیا اور ملزم کے خلاف مختلف شہروں میں جعلسازی کے مقدمات نکلے ہیں۔کارتک آریان اس فراڈ سے مکمل لاعلم ہیں اور وہ 14 جون کو ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم ’چندو چیمپئن‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔