عامر خان کے بعد ان کے بیٹے جنید کی فلم بھی ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر آگئی

عامر خان کے بعد ان کے بیٹے جنید کی فلم بھی ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر آگئی

ممبئی: بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈا‘ کے بعد ان کے بیٹے جنید کی ڈیبیو فلم ‘مہاراج‘ بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وشوا ہندو پریشد کے یوتھ ونگ بجرنگ دل نے یش راج فلمز اور نیٹ فلکس آفیشلز کو فلم کی ریلیز کیخلاف خطوط لکھ دیئے ہیں۔ہندو انتہا پسند تنظیم کی طرف سے لکھے گئے خطوط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 14 جون کو فلم کی اسٹریمنگ سے قبل اسے تنظیم کو دکھایا جائے کیوں کہ اس فلم سے مذہبی جذبات مجروح ہوسکتے ہیں۔بجرنگ دل نے دھمکی دی ہے کہ فلم کو دیکھنے کے بعد تنظیم فیصلہ کرے گی کہ فلم کے خلاف کیا ایکشن لینا ہے اور اگر فلم کو بغیر دکھائے ریلیز کیا گیا تو امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔فلم ’مہاراجہ‘ کو پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز کے تحت بنایا گیا ہے اور اسے ادیتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا جبکہ سدھارتھ ملہوترا نے ہدایت کاری دی ہے۔واضح رہے کہ جنید خان فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے چار برس سے تیاری کررہے تھے اور فلم کی شوٹنگ گزشتہ برس اکتوبر میں مکمل ہوئی تھی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے