گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار کہلانی کی غزہ کی حمایت میں میوزک ویڈیو ریلیز

گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار کہلانی کی غزہ کی حمایت میں میوزک ویڈیو ریلیز

لاس اینجلس: گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار و نغمہ نگار کہلانی نے اسرائیلی حملوں کے شکار فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی نئی میوزک ویڈیو جاری کی ہے جس کی آمدنی فلسطینی خاندانوں کو دی جائے گی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی گلوکارہ کہلانی اسرائیل کے خلاف اور غزہ کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں، وہ ناصرف سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں آواز اُٹھا رہی ہیں بلکہ اسرائیل مخالف ریلیوں میں بھی بھرپور شرکت کررہی ہیں۔31 مئی کو گلوکارہ کہلانی نے اپنا نیا گانا ’Next 2 U‘ ریلیز کیا جس کی ویڈیو میں اُنہوں نے اظہارِ یکجہتی کے لیے فلسطینی اسکارف ‘کوفیہ’ والی جیکٹ پہنی جبکہ ویڈیو میں اُنہیں فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔میوزک ویڈیو میں پہنے جانے والے ملبوسات کو فلسطینی ڈیزائنرز نے تیار کیا جبکہ گلوکارہ کے مطابق وہ گانے سے ہونے والی ساری کمائی فلسطینی، کانگولیس اور سوڈانی خاندانوں میں تقسیم کریں گی۔گلوکارہ نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ تاریخ کا سب سے خوفناک سانحہ ہے، میں فلسطینیوں کی آواز بننا چاہتی ہوں، بطورِ فنکار اور گلوکارہ میرے لیے سب سے اہم پلیٹ فارم میوزک ہے۔امریکی گلوکارہ کی فلسطین کے لیے حمایت پر سوشل میڈیا صارفین نے اُنہیں خوب سراہا اور ساتھ ہی فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے بھی لگائے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے